لاپتا شہری کیس میں خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اور آئی جی پنجاب عدالت طلب

بدھ 19 مارچ 2014 12:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا خان بادشاہ کیس میں خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اور آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس اعجاز احمد نے واہ کینٹ سے لاپتا ہونے والے شہری خان بادشاہ کی بازیابی کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران انتظامیہ نے بتایا کہ خان بادشاہ کا کچھ پتا نہیں چل رہا جس پر جسٹس اعجاز احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو 27 مارچ کو طلب کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :