سپریم کورٹ:پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 ماہ کی مہلت مانگ لی

بدھ 19 مارچ 2014 12:27

سپریم کورٹ:پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 ماہ کی مہلت مانگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے لئے سپریم کورٹ سے 4 ماہ کی مہلت مانگ لی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے نے عدالت میں بلدیاتی انتخابات کا ٹائم فریم جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے نے بلدیاتی انتخابات کے ٹائم فریم سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات 10 مراحل میں مکمل ہو نگے،بلدیاتی نظام کے قانونی مسودے کی تیاری اور منظوری میں 4 ماہ کا وقت لگے گا۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں اور قانونی مسودے کی تیاری کے لئے 4 ماہ کا وقت دیا جائے۔