جیمز بانڈ موویز کی گاڑیاں لندن میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

بدھ 19 مارچ 2014 12:27

جیمز بانڈ موویز کی گاڑیاں لندن میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء)جیمز بانڈ موویز میں دکھائی جانے والی گاڑیاں بہت جلد لندن میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔شہرہ آفاق جاسوسی کردارجیمز بانڈ زیروزیروسیون کی داستان 50 برسوں پر محیط ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران نت نئے ماڈلز کی گاڑیاں بانڈ سیریز کی فلموں کی زینت بنتی رہیں۔لندن کے کانونٹ گارڈن کے فلم میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ان گاڑیوں کو دیکھ کر بانڈسیریز کے یادگار مناظر آنکھوں میں گھوم جائیں گے۔ جیمز بانڈ کے متوالے ان فلموں سے جڑی یادیں ان گاڑیوں کو دیکھ کر تازہ کرسکتے ہیں۔بانڈ ان موشن نامی یہ نمائش 21 مارچ سے شروع ہورہی ہے۔