ایسی کوئی بات سوچ نہیں سکتی جس سے بھارت کو مسئلہ ہو‘ وینا ملک

منگل 18 مارچ 2014 22:28

ایسی کوئی بات سوچ نہیں سکتی جس سے بھارت کو مسئلہ ہو‘ وینا ملک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں لیکن اسی طرح بھارت کی بھی عزت کرتی ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا نے کہا کہ بھارت میں میرا فنکارانہ کیریئر ہے اور وہاں مجھے بے پناہ عزت ملی یہی وجہ ہے کہ وہ اس ملک کی عزت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوریاں کم کرنے کی قائل ہیں اور ایسی کسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتی جس سے بھارت میں ان کے خلاف نفرت پیدا ہو انہوں نے کہا کہ پرشانت ان کا منیجر تھا لیکن جب سے ان کی شادی ہوئی ہے وہ ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے انہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی جس ویب سائٹ پر بھارت مخالف پیغام جاری کیا گیا وہ گزشتہ برس پرشانت نے ہیک کرلیا تھا اور یہ حرکت اس کی ہے۔

متعلقہ عنوان :