کرائمیا کے معاملے پر جی ایٹ سے روس کی رکنیت معطل

منگل 18 مارچ 2014 20:36

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) یوکرین کے تنازع پر جی 8 ممالک سے روس کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ لورنٹ فیبس نے بتایا کہ روس کی جانب سے کرائمیا کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے بعد روس کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جی ایٹ کے 7 رکن ملک کے سربراہان آج شام ملاقات کررہے ہیں جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جی 8 ممالک نے جون میں روس میں ہونے والے جی 8 اجلاس کی تیاریاں بھی معطل کردی ہیں۔ دوسری جانب روس کے صدارتی ترجمان کاکہنا ہے کہ جی ایٹ ممبران کی جانب سے تنقید کے باوجود روس اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :