35 لاپتا افراد بازیابی، حکومت کو کل تک کی مہلت

منگل 18 مارچ 2014 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء)سپریم کورٹ نے 35 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں حکومت کو کل تک کی مہلت دے دی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 35 لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ اجمل کی سربراہی میں کمیشن بنارہے ہیں، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالت کمیشن کو نہیں مانتی لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق فیصلے پر عمل کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رہے تھے مگر اٹارنی جنرل کی استدعا پر کل تک کی مہلت دے رہے ہیں ،سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔