ایشیائی پارلیمنٹری اسمبلی کاکوآرڈنیشن بارے جنیوا میں اجلاس، اے پی اے کے رکن ممالک مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بین الپارلیمانی روابط کے استحکام کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

منگل 18 مارچ 2014 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) ایشیائی پارلیمنٹری اسمبلی کاکوآرڈینیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جنیوا میں بین الپارلیمانی یونین کی اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر منعقد ہوا جس میں اے پی اے کے رکن ممالک مابین باہمی تعاوٴن کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بین الپارلیمانی روابط کے استحکام کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔

اس اہم اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر سینیٹر باز محمد خان اور سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے کی جس میں مختلف ممالک کے 30کے قریب مندوبین نے شرکت کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری پچھلے سال دسمبر میں پاکستان میں منعقد ہونیوالیAPAکی چھٹی سالانہ کانفرنس کے دوران دو سال کیلئے بطور صدر منتخب ہوئے تھے اور اس وقت سے سینیٹ کی قیادت اسلام آباد اعلامیے کے مطابق مقاصد کے حصول کیلئے تندہی سے کوشاں ہے اسی سلسلے میں حال ہی میں سیکریٹری سینیٹ اور APAکے سیکریٹری جنرل کے مابین سینیٹ آف پاکستان میں عارضی سیکریٹریٹ کے قیام کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں تاکہ مستقل اور عارضی سیکریٹریٹ کے مابین ذمہ داریوں کا تعین کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

جنیوا میں منعقدہونیوالے اس اجلاس میں سینیٹر باز محمد خان اور سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے شرکاء کو اہم امور کے متعلق آگاہ کیا جبکہ پارلیمانی رابطوں کے بڑھانے کے حوالے سے سینیٹ آف پاکستان کے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :