خیبر پختونخوا پولیس اسلحہ خریداری میں خورد برد ، سابق آئی جی پولیس ملک نوید اور دیگر سینئر پولیس افسران و بااثر افرادکیخلاف ریفرنس دائر ، سینئر پولیس آفیسرزاور دیگر با اثر افراد ایس ایم جی، میگزینز، ایمونیشن ، بھاری اسلحہ، بلٹ پروف چیکٹز، نائٹ ویژن آلات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر ملوث تھے

منگل 18 مارچ 2014 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پولیس کے لئے سال 2008-09 اور 2009-10 میں اسلحہ، گاڑیوں و دیگر سامان کی خریدار ی میں 2 ارب 3 کروڑ روپے کی خرد بردکے سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث سابقہ آئی جی پولیس ملک نوید اور 9 دیگر سینئر پولیس افسران سابقہ اور حاضر سروس وبااثر افرادکے خلاف احتساب عدالت پشاور میں باقائدہ ریفرنس دائر کر دیا۔

قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر پولیس افیسرز اور دیگر با اثر افراد جو کہ مبینہ طور پر ایس ایم جی، میگزینز، ایمونیشن ، بھاری اسلحہ، بلٹ پروف چیکٹز، نائٹ ویژن الات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر ملوث تھے کہ خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا۔ مذکورہ خریداری میں قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی خزانے کو2 ارب 3 کروڑ کا روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محکمہ پولیس کی درخواست پر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی بہتری کے لئے مذکورہ خریداری کی منظوری دی تھی اور اس کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومت نے 7 ارب روپے جاری کئے تھے۔ انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ خریداری میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی گئی اور پرچیز کمیٹی نے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا ۔

زیادہ تر خریداریاں ایک کنٹریکٹر کے ذریعے کی گئیں جس کا مذکورہ اشیاء کی سپلائی میں کسی قسم کا سابقہ تجربہ نہ تھا۔ مزیدبراں ٹھیکیدار وکو ادائیگی بھی ایڈوانس میں کی گئی ۔ انسپکشن کمیٹی کو بھی ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اسلحہ و کارتوس و دیگر سامان کے ٹیسٹ نہیں کرائے اور نہ ہی متعلقہ ایجنسیوں سے کلیرنس کروائی جس کی وجہ سے وہ ناقص قرار پائیں اور قانون کے مطابق متعلقہ افراد کو بھی ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔

ریفرنس میں سابق آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر 9افسران و افراد میں عبدالمجید خان کمانڈنٹ ایف سی پشاور ، عبدالطیف خان گنڈاپور سابقہ ایڈیشنل آئی جی پی آپریشن (کے پی) پشاور، ساجد علی خان ڈی آئی جی سی پی او پشاور، محمد سلیمان خان سابقہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پشاور، جاوید خان سابقہ بجٹ افیسرمحکمہ پولیس ، کاشف عالم سابقہ اے آئی جی اسٹبلشمنٹ سی پی او پشاور ، صادق کمال اورکزئی اس وقت کے ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اور پرائیوٹ افراد رضا علی خان و عامر غزن خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :