پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ،وہ دن دور نہیں جب اس کا شمار اقوام عالم میں ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہو گا‘ رانا محمد اقبال ،پاکستانی قوم محنتی اوربے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے جس نے ہر شعبے میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے‘ قائمقام گورنر پنجاب
منگل 18 مارچ 2014 19:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) قائمقام گو رنر پنجا ب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وہ دن دور نہیں جب اس کا شمار اقوام عالم میں ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہو گا،پاکستانی قوم محنتی اوربے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے جس نے ہر شعبے میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں بین الاقوامی ادرے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کاکورس مکمل کرنے والے پنجاب کے دو سو پچاس نئے ممبر ز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔
قائمقام گورنر نے کہا کہ عالمی کساد بازاری اور معاشی اتار چڑھاؤ اس وقت پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اقتصادی چیلنجز سے نبزد آزما ہونے کے لیے قابل،فنانشل مینجر کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی دیگر شعبوں کی طرح فنانس ، اکاؤنٹس اور کامرس کی فیلڈ میں بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں جس سے پاکستان میں اقتصادی طور پر بہتری آئے گی۔
انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے اقتصادی اصلاحات کی ہیں جن کے نتیجے میں ملکی معیشت بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ملک سے غربت اور بے روز گاری کے خاتمے کے لیے نجی شعبے کو فعال کرناناگزیر ہے۔قائمقام گورنر نے اے سی سی اے کا عالمی کورس مکمل کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو سو پچاس ممبرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان پروفیشنل ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔ انہو ں نے اے سی سی اے کے نئے ممبر پر زور دیا کہ وہ اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتو ں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام کریں اور خود کو ملک و قوم کی بہتری کے لیے وقف کر دیں۔اس موقع پر پنجاب بھر سے اے سی سی اے کورس مکمل کرنے والے دو سو سے زائد پروفیشنلز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.