سپریم کورٹ نے اوگرا ریفرنس کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،احتساب عدالت میں اوگرا ریفرنس پر کارروائی سے متعلق کیس دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا،میرٹ پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

منگل 18 مارچ 2014 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ نے اوگرا ریفرنس کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے اوگرا ریفرنس کے خلاف حکم امتناعی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت میں اوگرا ریفرنس پر کارروائی سے متعلق کیس دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھجوا دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ معاملے پر میرٹ پر فیصلہ کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوگرا ریفرنس پر کارروائی روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری کیا تھا جس کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔