ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونا100روپے فی تولہ سستا ہو گیا

منگل 18 مارچ 2014 18:40

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں100روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔صرافہ ڈیلرز کے مطابق منگل کو کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 52000روپے سے کم ہو کر 51900روپے ہو گئی ہے اس طرح فی تولہ قیمت میں 100روپے کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

سونے کی 10گرام قیمت بھی86روپے کمی سے44485روپے ہو گئی۔ ایک روز قبل سونا44571روپے فی دس گرام کے حساب سے فروخت ہوا تھا۔