مولانا فضل الرحمان سے اسحاق ڈار اور پرویز رشید کی ملاقات ،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

منگل 18 مارچ 2014 16:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، جبکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جے یو آئی کے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں جے یو آئی (ف) کے حکومت سے اتحاد،طالبان سے مذاکرات اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حکومتی رہنماؤں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے مولانا فضل الرحمان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں حکومتی اتحاد پر بات چیت کی گئی ۔

مولانا فضل الرحمان نے تمام قومی امور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ جے یو آئی کے وزرا ء کو جلد قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امن کا راستہ بات چیت کے ذریعے ہی تلاش کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :