دہشتگردی کرنے والے غیر ملک ہاتھ کو بے نقاب کیا جائے‘ڈاکٹر محمد حنیف ملک

منگل 18 مارچ 2014 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد حنیف ملک نے کہا ہے کہ طالبات سے مذاکرات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دہشتگردی کرنے والے غیر ملک ہاتھ کو بے نقاب کیا جائے۔ حکومت وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل قوتوں سے اچھی طرح آگاہ ہے ان کا بے نقاب ہونا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ملائیشین طیارے کا پراسرار طور پر غائب ہونا اور پھر پاک افغان سرحد اتارنے کی افواہیں بین الاقوامی سازشوں کا حصہ ہو سکتی ہیں ۔

کل کو بھارت میں ممبئی حملہ طرز کے کسی بڑی واقعہ کا ٹوپی ڈرامہ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کی سازشوں میں گھرا ہوا ہے موجودہ حکومت امریکہ کی طرح تمام حالات سے عالمی میڈیا اور قوم کو آگاہ رکھے۔ دہشتگردی سے پاکستان کو بے پناہ جانی و مالی نقصان ہوا مگر حکومتوں کی خاموش پالیسیوں کی وجہ سے اقوام عالم پاکستان کی قربانیوں سے بے خبر ہے جو بڑا نقصان ہے۔