وزیراعظم محمد نواز شریف مسلم ممالک کے حکمرانوں کو مستقل بنیادوں پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں‘ مولانا عبدالرزاق

منگل 18 مارچ 2014 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) جماعت اہلحدیث فیصل آباد کے امیر مولانا عبدالرزاق عابد نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو مستقل بنیادوں پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور امت کے اتحاد کے لئے آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو کمزور قوم اور غلام بنانے کیلئے عالمی سازشوں کا آغاز ہو چکا ہے اور یہودونصاریٰ اس حوالے سے اندرونی طور پر متحد ہیں اور کفار طاقتوں کے تھنک ٹینک اسرائیل میں بیٹھ کر باری باری اسلامی ممالک پر جال پھینکتے ہیں۔

مولانا عبدالرزاق عابد نے کہا کہ اسلام دشمن کبھی نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ پاکستان ہمیشہ سے دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتارہا ہے۔ اور اس وقت ملک کے اندر سینکڑوں غیر ملکی سازشیں گردش میں ہیں جن کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :