پنجاب حکومت1300ایکڑ اراضی پر موٹر وے پر اپنی طرز کا پہلا جدید گارمنٹس زون بنارہی ہے ‘ میاں عرفان دولتانہ

منگل 18 مارچ 2014 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران، کرپشن، دہشت گردی اورانتہا پسندی نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف کی قیادت میں قومی معیشت کی مضبوطی، شرح نمو میں اضافے اور توانائی بحران کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اقتصادی ماہرین کی کانفرنس میں شرکت خوش آئند ہیں اور پنجاب حکومت ان کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے شرح ترقی میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گی۔ پنجاب حکومت1300ایکڑ اراضی پر موٹر وے پر اپنی طرز کا پہلا جدید گارمنٹس زون بنارہی ہے اور اس گارمنٹس زون میں جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر ملکی برآمدت میں بھی اضافہ ہوگا اور ہم اس سہولت سے ہر ممکن فائدہ اٹھائیں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں میٹروبس سروس کے ذریعے روزانہ 1لاکھ75ہزار لوگ سفر کررہے ہیں اس منصوبے کی کامیابی کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں بھی میٹروبس سروس کے منصوبے کا 23مارچ کو سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :