لاہور میں پولیس اہلکار ٹریفک وارڈن کو اٹھا کر لے گئے

منگل 18 مارچ 2014 15:43

لاہور میں پولیس اہلکار ٹریفک وارڈن کو اٹھا کر لے گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار پولیس اہلکار ٹریفک وارڈن کو اٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن عظیم مصری شاہ میں دو موریہ پل کے قریب ڈیوٹی پر مامور تھا،سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تو انہوں نے وارڈن عظیم کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ پتہ کر رہے ہیں کہ وارڈن عظیم کو پولیس نے کیوں اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :