غداری کیس کی منتقلی سے متعلق خصوصی عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

منگل 18 مارچ 2014 15:38

غداری کیس کی منتقلی سے متعلق خصوصی عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے غداری کیس کی فوجی عدالت منتقلی سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف کی حیثیت سے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی نافذ کی تھی، اس سلسلے میں خصوصی عدالت کا فیصلہ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے، اس لئے عدالت سے استدعاہے کہ ان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ فوجی عدالت میں منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کے وکلا کا مؤقف ہے کہ خصوصی عدالت میں سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت غیرآئینی ہے ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلنا چاہئے، اس حوالے سے انہوں نے خصوصی عدالت میں بھی درخواست دائر کی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :