کوئز بزم طارق عزیز شو کی ریکارڈنگ 24مارچ کو الحمرا ہال lمیں ہو گی

منگل 18 مارچ 2014 13:21

کوئز بزم طارق عزیز شو کی ریکارڈنگ 24مارچ کو الحمرا ہال lمیں ہو گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) کوئز بزم طارق عزیز شو کی ریکارڈنگ 24مارچ کو الحمرا ہال lمیں ہو گی ۔ کوئز بزم طارق عزیز شو پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا سب سے زیادہ مدت تک چلنے والا واحد شو ہے جو گزشتہ 30سالوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس شو کی میزبانی کرنے والے اداکار و کمپیئر طارق عزیز ہیں جو شروع سے اس شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے چلے آ رہے ہیں ۔ اس شو کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شو کے پروڈیوسر آغا عباس کوئز بزم طارق عزیز شو میں عنقریب خوشگوار تبدیلیاں لائیں گے جس سے شو کی مقبولیت آسمان کو چھونے لگے گی ۔یاد رہے کہ کوئز بزم طارق عزیز شو شروع ہونے کے بعد ناظرین کی تیسری نسل دیکھ رہی ہے ۔