بھارتی فلم نگری کے مقبول ستارے ششی کپور76برس کے ہو گئے

منگل 18 مارچ 2014 13:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) بھارتی فلم نگری کے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے مقبول ستارے ششی کپور76برس کے ہو گئے، ششی کپور نے فلمی کرئیر بطور چائلڈ آرٹسٹ شروع کیا، 1951 میں بڑے بھائی راج کپور کی فلم ”آوارہ“ میں انکے بچپن کا کردار نبھایا۔ ششی کپور نے بالی وڈ میں بطور ہیرو فلم ”دھرم پترا“ سے انٹری دی اور فلم نگری سے گہرا ناطہ قائم کرلیا ۔

(جاری ہے)

کپور خاندان کے اس روشن چراغ نے نصف صدی پر محیط اپنے فلمی سفر میں ایک سو سولہ فلموں میں اداکاری کی۔انکی مقبول فلموں میں حسینہ مان جائے گی ،کالا پتھر، جنون، \'جب جب پھول کھلے\' اور \'کنیادان\' جیسی کئی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابچن کے ساتھ ششی کپور کی جوڑی بے حد کامیاب رہی، فلم \'دیوار ،دو اور دو پانچ اور سہاگ اسکی مثال ہیں۔ فلمی دنیا میں اداکارہ ریکھا، شرمیلا ٹیگور اور زینت امان کے ساتھ ششی کپور کی جوڑی نے سلور اسکرین کو چار چاند لگائے۔فنی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں کئی ایوراڈز اور بھارت کے سول ایورڈ پدما بھوشن سے بھی نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :