پاکستان فلم انڈسٹری کے شہنشاہ جذبات محمد علی کی 8ویں برسی کل منائی جائیگی
منگل 18 مارچ 2014 13:19
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے شہنشاہ جذبات محمد علی کی 8ویں برسی آج ( بدھ )کو منائی جائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے برسی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور بعد ازاں اجتماعی دعائیں کی جائیں گی ۔محمد علی 19اپریل 1931کورام پور میں پید اہوئے ، محمدعلی نے کیریئر کاآغاز ریڈیوپاکستان حیدرآباد سے کیااور بہترین صداکار ثابت ہوئے ۔
انہیں پہلی بار ہدایتکار فضل احمد کریم نے اپنی فلم چراغ جلتا رہامیں ولن کی حیثیت سے کاسٹ کیا۔ محمد علی نے پہلی ہی فلم میں اس قدر انتہائی عمدگی اورکامیابی سے اپناکردار نبھایاکہ ہیروا ن کے سامنے دب کررہ گئے ۔محمدعلی نے کیرئیر کے آغا ز میں دال میں کچھ کالا،بہادر اور دل نے مان لیا جیسی فلموں میں منفی کردار ادا کیے ۔(جاری ہے)
ان کی بطور ہیرو پہلی فلم شرارت تھی ۔
فلم انڈسٹر ی سے وابستہ لو گ انہیں علی بھائی اوربھیاکہہ کرمخاطب کرتے تھے۔ہدایتکاراقبال شہزاد کی پہلی رنگین فلم بازی میں ان کے ساتھ ندیم اور نشو نے پہلی بار کام کیا تھا۔مرحوم کو 1964 میں پہلی بارفلم خاموش رہومیں بہترین معاون اداکار کا نگار ایوارڈ دیا گیا تاہم اگلے سال ہی انہوں نے فلم کنیز کے لیے بہترین اداکارکاایوارڈ حاصل کرلیاتھا۔محمدعلی نے متعدد فلمیں پروڈیوس کیں مگر ہدایتکاری کے شعبے کی جانب کبھی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے لگ بھگ ساڑھے چارسو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔مرحوم کی یادگار فلموں میں وطن ،اک گناہ اور سہی ،سلاخیں،دامن اور چنگاری ،عبادت ،عورت کاپیا ر ،آئینہ اور صورت ،بے مثال ،آواز،نشیمن ،وعدے کی زنجیر ،لوری ،مادر وطن ،گھرانہ ،بھروسہ ،سماج ،مہربانی ،زنجیر ،میرے ہمسفر ،سفید خون ،ٹکرا،دل نے تجھے مان لیا ،قتل کے بعد ،باجی ،شہادت ،سفید خون ،بیس دن ،ہیڈ کانسٹیل ،چھوٹی بیگم ،تماشہ ،ناچے ناگن باجے بین ،صنم ،مجاہد ،مسٹر اللہ دتہ ،تصویر ،جاگ اٹھا انسان ،عادل ،باغی سردار ،جانباز ،آئینہ ،سجدہ ،محل ،یار دوست ،دل دیادردلیا،سونے کی چڑیا،تاج محل ،نیلاپربت ،زندگی کتنی حسین ہے ،بہورانی ،ناز ،آنچ ،نورین ،آگ کاسمند ر ،محبت زندگی ہے ،اچھے میاں ،ٹکڑے اورپالکی کے علاوہ دیگر شامل ہیں ۔ان کی پنجابی زبان میں بننے والی فلموں میں وڈاخان ،شیر دی بچی اور ووہٹی شامل ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی میں ہی علی زیب فاؤنڈیشن بھی بنائی جس کے تحت انسانیت کی خدمت کی۔انہوں نے اپنے دور کی معروف اداکارہ زیباسے شادی کی جو کامیاب رہی ۔وہ انتہائی شفیق انسا ن اور مہمان نوازتھے ، انہیں شاہ فیصل اور ذوالفقار علی بھٹوجیسی شخصیات کی میزبانی کاشرف حاصل تھا ۔وہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے وزارت عظمی کے دور میں ان کے مشیر برائے ثقافت کے عہدے پر بھی تعینات رہے ۔محمد علی نے اپنے دور کی تمام ہیروئنو ں کے ساتھ کام کیاجن میں میناشوری ،بہار،صبیحہ خانم ،نیئر سلطانہ،شمیم آرا،شبنم ،رانی ،زبیا ،دیبا،آسیہ ،ممتاز ،بابرہ شریف،نشو اور دیگر شامل ہیں۔وہ 19مارچ2006ء کو 74سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.