پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘شفقت چیمہ

منگل 18 مارچ 2014 13:19

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا- اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دی جائیں گی توکوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں شفقت چیمہ نے کہا کہ آج کل فلم کے ساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی فلموں کی آمد خوش آئند ہے اس سے فنکاروں ا ور ہنر مندوں کو کام کرنے کے مواقع ملیں گے ۔ -

متعلقہ عنوان :