پرشانت سے وینا ملک پریشان‘ ٹوئٹ اکاؤنٹ بھی ہیک کردیا

منگل 18 مارچ 2014 13:17

پرشانت سے وینا ملک پریشان‘ ٹوئٹ اکاؤنٹ بھی ہیک کردیا

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) اداکارہ وینا ملک کی ٹوئٹر آئی ڈی ہیک کرکے اس سے عامیانہ پیغامات جاری کرنے والے وینا کے سابق سیکریٹری پرشانت کے وینا کیخلاف مزید عزائم سامنے آگئے، وینا ہی کی جاری کردہ ایک آڈیو ٹیپ سے پتہ چلتا ہے کہ پرشانت وینا کو اتنا جھوٹا اور بدنام ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ سچ بھی کہیں تو لوگ جھوٹ سمجھیں۔

آڈیو ٹیپ میں وینا ملک کے بقول آواز پرشانت کی ہے، جس میں وہ اپنے ایک دوست سے اظہارخیال کررہا ہے کہ وہ وینا ملک کو اتنا گندا کردے گا کہ کوئی اس کی بات کا یقین ہی نہیں کرے گا۔ پرشانت وینا ملک کا ان کی شادی سے پہلے تک بھارت میں سیکریٹری تھا جو وینا کے ڈیجیٹل میڈیا منیجر کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا۔ دس ہزار روپے تنخواہ کا ملازم اچانک اپنی مالکن سے شادی کے خواب دیکھنے لگا اور جب اس نے وینا کی شادی کا سنا تو اپنے ساتھ وینا کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کردیں۔

(جاری ہے)

یہ دعوے بھی کردیئے کہ وینا نے اسے دھوکا دیا ہے۔ پھر ایک قدم اور آگے بڑھ کر وینا ملک کا ٹوئٹ اکاؤنٹ ہیک کردیا۔ جس میں پاکستانیوں اور بھارتیوں کے لیے معیوب الفاظ کااستعمال ہوا ۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے پرشانت کے پاس اپنا کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی رکھوایا تھا لیکن جب شادی کے بعد اس سامان کی واپسی کا تقاضا کیا تو پرشانت نے یہ سامان لوٹانے سے بھی انکار کردیا۔

وینا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرشانت سنگھ تو خود پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی بیوی بھی اس سے ناخوش ہے اور ان کے درمیان علیحدگی کا کیس بھی چل رہا ہے، یہی نہیں بلکہ پرشانت کے خلا ف اوربھی مختلف نوعیت کے مقدمے پولیس کے پاس درج ہیں۔ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کے پرستار ایسے اوچھے ہتھکنڈوں میں آکر ان سے خفا نہ ہوں، وہ اپنے تمام پاکستانی و بھارتی پرستاروں کا احترام کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :