ہالی ڈے کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں سیاست سے دلچسپی نہیں ، اکشے کمار

منگل 18 مارچ 2014 13:17

ہالی ڈے کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں سیاست سے دلچسپی نہیں ، اکشے کمار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) بالی ووڈاداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ کبھی بھی انتخابات میں حصہ لینے یا کسی مہم کا حصہ نہیں بنے -اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار اکشے کمارنے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جدوجہد کا سفر جاری ہے ، انڈسٹری میں بہت سے لوگ عرصہ دراز سے اپنے آپکو منوانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ کامیاب ہوں ، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے کام کو پذیرائی ملی اور مداحوں کی محبت کی وجہ سے ہی آج اس مقام پر ہوں ،اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ان دنوں اپنی نئی فلم ہالیڈے کی عکسبندی میں مصروف ہوں اور مجھے اس فلم سے کافی امیدیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اور مجھے لگتا ہے کہ یہ فلم مجھے میرا کھویا ہوا مقام واپس دلا سکتی ہے ۔ اگرچہ اکشے کمار کی گزشتہ کچھ فلمیں سو کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں لیکن انہیں ایک عمدہ انٹرٹینر کے طور پر ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔ ایسے میں اکشے کمار کے لئے ہالی ڈے ایک موقع ہے جس سے وہ اپنا مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :