اوباڑو:کاروکاری کے الزام میں ایک شخص کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے گئے

منگل 18 مارچ 2014 12:41

اوباڑو:کاروکاری کے الزام میں ایک شخص کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے گئے

اوباڑو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) اوباڑو میں تین ملزمان نے کاروکاری کے الزام میں ایک شخص کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے ،زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اوباڑو کے نواحی گاوٴں حسین چاچڑ میں تین ملزمان نے کاروکاری کے الزام میں گاوٴں کے ایک شخص محمد نواز چاچڑ کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے جسے تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او اوباڑو پرویز شاہ کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم مصطفی چاچڑ کو گرفتار کر کے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا یا ہے اور فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔