پاکستان میں پراسیکیوشن سروس پر بننے والی پہلی ڈاکیومنٹری فلمQuest for Justice کی شوٹنگ لاہور میں شروع
منگل 18 مارچ 2014 12:01
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) پاکستان میں انصاف کی فراہمی میں پراسیکیوشن سروس کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پہلی پراسیکیوشن ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے۔Quest for Justice کے نام سے بننے والی اس ڈاکیومنٹری کی تحریر و ہدایات کا فریضہ کرغزستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان صحافی ای کترینہ ہارسڈورف Ekaterina Harsdorf) ( بغیر کسی معاوضے کے انجام دے رہی ہیں۔
سیکرٹری پنجاب پراسیکیوشن سروس ندیم ارشاد کیانی کے وژن پر بننے والی اس ڈاکیومنٹری فلم کورواں سال مئی میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ڈاکیومنٹری کی مصنف و ہدایتکار کترینہ ہارسڈورف کے مطابق یہ ڈاکیومنٹری قتل کے ایک مقدمے کے گرد گھومتی ہے جس میں پبلک پراسیکیوٹر تمام تر دشواریوں کے باوجود فورینزک سائنس، گواہان، پولیس اور عدالتی نظام کے موثر استعمال سے مجرم کو کیفرکردار تک پہنچاتا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن سروس اور پبلک پراسیکیوٹر کی اہمیت اور اس فرض کی انجام دہی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کیلئے اپنی طرز کی پہلی ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ ان دنوں پولیس ٹریننگ اکیڈمی چوہنگ میں جاری ہے۔ ڈاکیومنٹری پر کام کرنے والے عملے اور محکمہ پراسیکیوشن نے اس منصوبے کو انصاف کی فراہمی میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پبلک پراسیکیوٹرز کے نام سے منسوب کیا ہے۔ تکمیل کے بعد اس ڈاکیومنٹری کو ملک بھر کے قانون کی تعلیم دینے والے اداروں، پراسیکیوشن اکیڈمی اور میڈیا میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.