وزیر اعظم نے قومی سلامتی پر کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

پیر 17 مارچ 2014 23:14

وزیر اعظم نے قومی سلامتی پر کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی پر کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوگی، چاروں وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال پر غور ہو گا، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر داخلہ سلامتی کے امور پر اعتماد میں لیں گے، نیکٹا اور کوئیک رسپانس فورس کے امور پر صوبوں سے مشاورت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :