سزائے موت کے خاتمے اور سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 17 مارچ 2014 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) سزائے موت کے خاتمے اور سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک بھر کی جیلوں میں مجموعی طور پر 6981قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں۔دنیا کے اکثریتی ممالک سزائے موت کوبنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دے کر ختم کر چکے ہیں لہٰذامعزز عدالت پاکستان میں بھی اس سزا کو ختم کرنے جبکہ سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی سزاوں کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :