Live Updates

(ن)لیگ کیساتھ کوئی مک مکاؤ نہیں کیا ،عمران خان کی قیادت میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے‘ اپوزیشن لیڈر،حکمرانوں کے بجلی کے بحران کے حل کیلئے منصوبے ”شیخ چلی “ کے” خوابوں “سے مختلف نہیں ‘ میاں محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 مارچ 2014 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بجلی کے بحران کے حل کیلئے منصوبے ”شیخ چلی “ کے” خوابوں “سے مختلف نہیں ‘ہم نے (ن)لیگ کے ساتھ کوئی مک مکاؤ نہیں کیا عمران خان کی قیادت میں حقیقی اور ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے‘آئندہ بجٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کو صوبے اور عوام کے مفاد میں تجاویز دیں گے اور اگر ان پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ (ن)لیگ قوم سے انتخابات میں کئے جانے والے وعدے پورے کرنے کے بجائے نئے وعدے کر رہی ہے مگر پنجاب کے عام جاگ رہے ہیں وہ حکمرانوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے اور جہاں تک حکمرانوں کے بجلی کے منصوبوں کا تعلق ہے تو یہ شیخ چلی کے منصوبوں سے مختلف نہیں اور یہ تمام منصوبے صرف ایم او یو تک محدود نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ ہم دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن کے قیام کیلئے اصولی موقف اپناتے ہیں کیونکہ جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا دیگر بحرانوں کا بھی حل نہیں نکل سکتا ۔انہوں نے کہاکہ ہم ایوان کے اندر پری بجٹ بحث میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کیلئے تجاویز دیں گے اور اگر ان تجاویز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو احتجاج سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :