کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں18ارب20کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 104.63پوائنٹس اضافے سے 27229.10پوائنٹس پر بند ہوا
پیر 17 مارچ 2014 20:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 27200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں18ارب20کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت21.48فیصد کم جبکہ47.34فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27316پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ ، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ کے اختتام پر 104.63پوائنٹس اضافے سے 27229.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔(جاری ہے)
مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے178کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ178کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کے حصص میں استحکام رہا۔
سرمایہ کاری مالیت میں18 ارب 20 کروڑ 52لاکھ 922 ہزار 290 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب70ارب 17کروڑ45لاکھ 89ہزار845روپے ہوگئی ۔ پیر کو کاروباری سرگرمیاں20کروڑ74لاکھ 43ہزار 870شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں5کروڑ74لاکھ 3 ہزار960شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت199.00روپے اضافے سے4699.00روپے،یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت65.00روپے اضافے سے9090.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت53.80روپے کمی سے 1022.20روپے جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے8700.00روپے پر بند ہوئی ۔پیر کوٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں2کروڑ68لاکھ 8ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت96پیسے کمی سے14.10روپے اورسوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں1کروڑ68لاکھ 75ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت77پیسے اضافے سے27.07روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 29.05پوائنٹس اضافے سے 19608.48پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس1.40پوائنٹس کمی سے45587.15جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس92.06پوائنٹس اضافے سے 20287.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.