آئی جی پنجاب نے غفلت اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 2 ڈی ایس پیز کو معطل کر دیا ،1 ایس پی اور 1 ڈی ایس پی کے تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

پیر 17 مارچ 2014 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) انسپکٹر جنرل پو لیس پنجاب خان بیگ نے غفلت اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 2 ڈی ایس پیز کو معطل کر دیا جبکہ 1 ایس پی اور 1 ڈی ایس پی کے تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او صدر سرکل مظفر گڑھ اصغرعلی اور سابقہ ایس ڈی پی اوجتوئی سرکل مظفر گڑھ عبدالطیف کولاپرواہی اورغیر تسلی بخش کارکردگی کی بناء پر معطل کرکے فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

جبکہ تقرری کے منتظر،عمر سعیدملک کو ایس پی انوسٹی گیشن مظفر گڑھ اورڈی ایس پی / ایس ڈی پی او چوبارا سرکل لیہ محمود شاہد کو ایس ڈی پی او جتوئی سرکل مظفر گڑھ کی خالی آسامیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :