لاپتہ ملائیشین طیارے سے کسی بھی ہندوستانی شہر پر 9/11طرز کا حملہ ہونے کی قیاس آرائیوں غلط ہیں‘ بھارت ،میرا نہیں خیال ہمیں اتنا دور کا سوچنا چاہیے،امید ہے جلد ایسے نتیجے پر پہنچ جائینگے جو قابل اعتماد حوصلہ افزا ہو ‘ وزیر خارجہ سلمان خورشید،افغانستان میں لاپتہ طیارے کو نہیں ڈھونڈ رہے ،افغانستان میں موجود نیٹو مشن
پیر 17 مارچ 2014 20:13
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) بھارت نے لاپتہ ملائیشین طیارے سے کسی بھی ہندوستانی شہر پر 9/11 طرز کا حملہ ہونے کی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب وزیر خارجہ سے سوال کیا گیا کہ کہیں اسے کسی بھارتی شہر کو نشانہ بنانے کے لیے تو اغوا نہیں کیا گیا؟ تو اس پر وزیر خارجہ سلمان خورشید نے جواب دیا کہ میرا نہیں خیال کہ ہمیں اتنا دور کا سوچنا چاہیے۔
ان قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا تھا جب سابق امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ اسٹروب ٹیلبٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سمت، ایندھن کی مقدار اور رینج کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ مشتبہ اغواکار 9/11 طرز پر ہندوستانی شہر کو نشانہ بنانے کی تیاری کی ہے۔(جاری ہے)
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے جلد کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائیں گے جو قابل اعتماد حوصلہ افزا ہو
۔
ایک فوجی انٹیلی جنس ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی جہاز اندمان سمندر کے اوپر سے گزرے اور فوجی ریڈار کی زد میں نہ آئے کیونکہ یہاں اس وقت کافی ٹریفک ہوتا ہے۔دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو مشن کا کہنا ہے کہ وہ یہاں لاپتہ طیارے کو نہیں ڈھونڈ رہے جبکہ اسلام آباد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ کبھی پاکستانی ریڈار پر نہیں آئی۔ہندوستانی بحریہ کے ترجمان ڈی کے شرما نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آپریشن ابھی معطل کر دئیے گئے ہیں اور ہر چیز روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشین حکام اب فیصلہ کر کے ہمیں بتائیں گے کہ کہاں جانا ہے لیکن فی الحال انہوں نے ہمیں رکنے کو کہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.