سیاستدان ذاتی لالچ اوربندربانٹ سے ہٹ کرملک وقوم کی بے لوث خدمت کریں،بیگم نسیم ولی،حکمران خیبرپختونخوامیں جاری خونریزی بندکرانے کیلئے مذکراتی عمل کوسبوتاژنہ ہونے دیں،مذاکراتی عمل میں ہم حکومت کومکمل سپورٹ کریں گے، مذاکرات ہی وہ واحدراستہ ہے کہ جس سے افغان قوم صفحہ ہستی سے مٹنے سے بچ جائے گی ،بندوق اٹھانے اور آپریشن کرنے سے محبتیں نہیں نفرتیں جنم لیتی ہیں،پریس کانفرنس

پیر 17 مارچ 2014 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی(ولی)کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہاہے کہ اگرسیاستدان ذاتی لالچ اوربندربانٹ سے ہٹ کرملک وقوم کی بے لوث خدمت کریں توپھرہمارے پارٹی سمیت ہرکوئی ان کاساتھ دینے میں فخرمحسوس کرے گا۔

(جاری ہے)

حکمران خیبرپختونخوامیں جاری خونریزی بندکرانے کیلئے مذکراتی عمل کوسبوتاژنہ ہونے دیں کیونکہ بندوق اٹھانے اور آپریشن کرنے سے محبتیں نہیں نفرتیں جنم لیتی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میں منعقدہ ایک شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیااس موقع پران کے ہمراہ سابق صوبائی وزیرومرکزی سیکرٹری جنرل فریدطوفان اورپختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی اورصوبائی عہدیداران بھی موجودتھے فریدطوفان نے کہاکہ اگرعوامی نیشنل پارٹی سے اسفندیارولی خان استعفیٰ دے کر پارٹی سے نکل جائیں تواے این پی کے اصل وارثوں کاجھگڑاختم ہوجائے گاکیونکہ اے این پی باچاخان اورعبدالولی خان عدم تشددکے نظریہ پرمبنی پارٹی ہے اس نظریہ کواسفندیارولی خان نے بری طرح مسخ کیاہے یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے پارٹی سمیت باچاخان کے سپاہی اے این پی ولی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے قائدین نے40سال پہلے ہی کہہ دیاتھاکہ افغانستان میں جو جنگ ہورہی ہے یہ دوبڑی طاقتوں کے مفادات کیلئے ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک اورخاص طورپرصوبہ پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے لیکن کسی نے یہ بات نہ مانی یہی وجہ ہے کہ ہم ضیاء الحق کوکبھی معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل کا فیصلہ خوش آئندہے اورہماری پارٹی اس پرمیاں نوازشریف کویقین دلائی ہے کہ مذاکراتی عمل میں ہم انہیں مکمل سپورٹ کریں گے کیونکہ مذاکرات ہی وہ واحدراستہ ہے کہ جس سے افغان قوم صفحہ ہستی سے مٹنے سے بچ جائے گی رہی بات مذاکرات کی کامیابی کی تویہ طالبان اور حکمرانوں کے دلوں پرمنحصرہے کہ ان کے دل ودماغ کیافیصلہ کرتے ہیں بیگم نسیم ولی خان نے کہاکہ جس طرح پختون قوم نے ماضی میں سامراجی قوتوں کاڈٹ کرمقابلہ کیاتھااسی طرح ہم سب کومل کرموجودہ ملک وقوم دشمن قوتوں کاقلع قمع کرناہوگاانہوں نے کہاکہ ہمیں اے این پی(ولی)کوپختونوں کے حقوق حاصل کرنے سے کوئی بھی رکاوٹ ڈالے گاتوہم اس کامل کرمقابلہ کریں گے ہم نے نہ توماضی میں وزارتوں کاشوق کیاتھااورنہ ہی آئندہ کوئی ایساارادہ ہے مگرگذشتہ7سالوں میں پختونوں کے نام نہادعلمبرداروں نے پختون قوم کاجو استحصال کیاہے اس کوروکنے کیلئے میدان عمل میں اتری ہوں

متعلقہ عنوان :