سینیٹر میر طاہر بزنجو کی مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات

پیر 17 مارچ 2014 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابقہ سینیٹر میر طاہر بزنجو نے پیر کے روز بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کے گھر گئے اور ان سے تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات کی ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے نواب ثناء اللہ زہری کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جو تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائیگا ملاقات بند کمرے میں ہوئی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر صورتحال پر بھی غور وخوص کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :