بلوچستان صوبائی اسمبلی کے باہر سول ہسپتال بی ایم سی کی نرسز کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 مارچ 2014 19:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے بلڈنگ کے باہر سول ہسپتال بی ایم سی ہسپتال میں کام کرنیوالی فیمیل نرسوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے مطالبات فوری طور پر منظور کئے جائیں اور جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جب صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئیں تو اسمبلی کے باہر ہی اپنی گاڑی سے اتر گئے اور انہوں نے احتجاج کرنیوالی فی میل نرسوں سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا کے ان کے مطالبات کا جائزہ لیا جائیگا اس موقع صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال بھی موجود تھے ۔