خیبر پختونخوا اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014ء پیش کردیا گیا

پیر 17 مارچ 2014 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014ء پیش کردیا گیا جس کے تحت نئے بننے والے ضلع لوئر کوہستان ، تحصیل جہانگیرہ اور اپر دیر کی یونین کونسل کو بلدیاتی نظام میں شامل کردیا گیا ہے محکمہ بلدیات کے حوالے سے ترمیمی بل عنایت اللہ نے پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ 2013ء کا ایکٹ پاس کرتے وقت ضلع لوئر کوہستان اور جہانگیرہ کی تحصیل نہیں بنی تھی اس لئے اس ضلع اور تحصیل کے قیام کے بعد ان کو شامل کرنا لازمی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے حد بندیاں مکمل کر دی ہیں اور اب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام ہے ۔انہوں نے واضح کردیا ہے کہ اگر عدالتوں نے ویلج کونسلوں کے انتخابات بھی سیاسی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا تو اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی کیونکہ پھر نئی قانون سازی کرنی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :