قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا ارکین پارلیمنٹ سے پی آئی اے حکام کے ناروا رویے پر اظہار برہمی ،کمیٹی نے ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم اور اراکین پارلیمنٹ کو رن وے تک جانے کی اجازت دئیے جانے کی سفارش کردی
پیر 17 مارچ 2014 19:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پی آئی اے حکام کے ناروا رویے پر اظہار برہمی ، ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم اور اراکین پارلیمنٹ کو رن وے تک جانے کی اجازت دئیے جانے کی سفارش کردی ۔کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئر مین کمیٹی چوہدری اسد الرحمن کی زیر سدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا اجلاس میں لاہور اہر پورٹ پر ممبر قومی اسمبلی نجف عباس خان سیال کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی پر شدید برہمی کا اطہار کیا گیا جس پر سیکرٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے ایکشن لیتے ہوئے اسٹنٹ اسٹیشن منیجر کو معطل اور واقعہ کی انکوائری کروانے کا عندیہ دیا جس پر کمیٹی نے معاملے کو موخر کرتے ہوئے اگلی میٹنگ میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے سید عمران احمد شاہ کی تحریک استحقاق پر کمیٹی نے پی ائی اے حکام کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے محکمانہ کاروائی کا حکم دیتے ہوئے اگلی میٹنگ میں رپورٹ مانگ لی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.