طالبان نے 300خواتین قیدیوں اور بچوں کی فہرست دی جو حکومت کے حوالے کردی گئی ‘ پروفیسر ابراہیم،کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات کیلئے تین مقامات زیر غور ہیں تاہم ابھی نام نہیں بتا سکتے‘ رکن طالبان مذاکراتی کمیٹی ۔ اپ ڈیٹ

پیر 17 مارچ 2014 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان نے 300خواتین قیدیوں اور بچوں کی فہرست دی جو حکومت کے حوالے کردی گئی ہے،کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات کے لئے تین مقامات زیر غور ہیں تاہم ابھی نام نہیں بتا ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات کے لئے ابھی مقام اور وقت طے نہیں ہوا،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مسلسل ٹیلی فون پر رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات کے لئے تین مقامات زیر غور ہیں تاہم ابھی نام نہیں بتا سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان نے 300خواتین قیدیوں اور بچوں کی فہرست دی جو حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔طالبان کی سیاسی شوری کی خواہش ہے ان کی بنائی شوری کمیٹی بھی مذاکرات میں شامل رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے شوری اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات سے قبل بچوں اور خواتین رہائی کی صرف تجویز دی ہے مطالبہ نہیں کیا جبکہ طالبان کو بھی وائس چانسلر اجمل خان سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کی تجویز دی گئی ہے اور اگر دونوں جانب سے قیدیوں کا تبادلہ ہوجاتا ہے تو یہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوگی۔