پشاور، صوبائی حکومت نے صوبے میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائیں ہیں،محمودخان

پیر 17 مارچ 2014 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کھیل، سیاحت ،میوزیم و آثارقدیمہ اور اُمورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائیں ہیں اور خصوصاً نوجوانوں میں تعمیری سرگرمیوں کو پروانہ چڑھانے کے لئے کھیلوں کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبے کے تاریخ میں پہلی با ر نوجوانوں کی بھرپور باہمی شراکت کے لئے منصوبوں پر آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کھیلوں کی مد میں پہلی مرحلے میں صوبے بھر کے تمام تحصیلوں میں جدید قسم کے سہولیات سے آراستہ سپورٹس کمپلکس کی تعمیر پر کام شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ انشاء اللہ دوسرے مرحلے میں تمام یونین کونسلوں کی سطح پر کھیلوں کے میدان تعمیر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی حسن سے مالا مال بنایا ہے اور دنیا بھر کے سیاحتی مقامات کے مقابلے میں یہاں کے موسم اور علاقے زیادہ خوبصورت ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں سیاحت کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی مگر اس کے برعکس موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بھر پور کوششں کی جارہی ہیں اورپُرفضادلکش مقامات کو سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے سمیت سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہیں تاکہ باہر سے سیاح بغیر کسی سیکورٹی رسک کے یہاں پر آئے اور سیاحتی مقامات سے لطف آندوز ہوسکیں ۔

انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ پورے صوبے میں محکمہ سیاحت اور کھیلوں کے مختلف منصوبوں پر جلد از جلد تعمیراتی کام کا اغاز کیا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر محمود خان نے وفود کے مسائل ومشکلات کو غور سے سننے اور حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات صادر کئے۔

متعلقہ عنوان :