طالبان نے مذاکرات کیلئے ’’فری پیس زون‘‘ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، مولانا سمیع الحق
پیر 17 مارچ 2014 19:24
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان نے حکومت سے مذاکرات کے لئے ایک ’’فری پیس زون‘‘ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
اکوڑہ خٹک میں برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ اب بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے طالبان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کئی مقامات پر ناکے لگے ہونے کی وجہ سے طالبان آزاد نقل وحرکت نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت طالبان کے کئی اہم رہنما گرفتاریوں کے ڈر سے منظرعام پر نہیں آرہے اورابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ طالبان کے امیر ملا فضل اللہ اس وقت کہاں ہیں۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ طالبان کے امور چلانے کے لئے ایک شوریٰ بنی ہوئی ہے جس کی تعداد 16 کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات شوریٰ کے 3 سے 4 ارکان کریں گے تاہم باہمی مشاورت کیلئے شوریٰ کا اجلاس بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.