وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھالی
پیر 17 مارچ 2014 17:36
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس میں بھرتیوں پر عائد کی گئی پابندی ہٹانے کا حکم دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی تھی کہ صوبے اور باالخصوص کراچی میں قیام امن کے لئے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جس کے بعد قائم علی شاہ نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر اٹھالی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نےاس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد صوبے میں 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے جن میں 2 ہزار 500 ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھی شامل ہوں گے جو قیام امن کے لئے بنائی جانے والی ’’خصوصی فورس‘‘ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ بھرتی کئے جانے والے اہلکاروں میں سے 2 ہزار 500 کراچی میں تعینات کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.