پنجاب حکومت کی دھمکی کام کرگئی، نرسوں نے دھرنا ختم کردیا
پیر 17 مارچ 2014 16:04
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) پنجاب حکومت کی جانب سے کنٹریکٹ لیٹر وصول نہ کرنے کی صورت میں برطرفی کی دھمکی کے بعد احتجاج کرنے والی نرسوں نے دھرنا ختم کردیا ہے۔
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھی ایڈہاک نرسوں کی رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حکومت سے کوئی جھگڑا نہیں وہ اپنے حق کے لئے احتجاج کررہی تھیں تاہم انہیں پتہ چلا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرکے 60 کنٹریکٹ نرسوں کو مستقل کیا ہے اور انہیں بھی مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں ان کے تحفظات دور کئے ہیں۔
اس لئے وہ اپنے احتجاج کو ختم کرتے ہوئے فوری طور پر ڈیوٹیوں میں واپس جارہی ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے احتجاج کرنے والی نرسوں کو کنٹریکٹ لیٹر وصول کرنے کے لئے آج کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ جن نرسوں نے لیٹر وصول نہ کئے وہ برطرف کردی جائیں گی۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.