وزیراعظم نواز شریف کا تھر متاثرین کے لئے نقد رقم بھجوانے کا اعلان

پیر 17 مارچ 2014 16:04

وزیراعظم نواز شریف کا تھر متاثرین کے لئے نقد رقم بھجوانے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے صحرائے تھر میں قحط اور غذائی قلت کا شکار متاثرین کی مدد کے لئے نقد رقم بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق تھر میں انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 78ہزار افراد کو نقد امداد دی جائے گی، نقد رقم کی فراہمی کا بنیادی مقصد ان افراد کو اس صورتحال میں بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنے کے قابل بنانا ہے، ان افراد کو آئندہ 6 ماہ تک انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے تین گنا زائد رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ تھر میں قحط اوردیگر وجوہات کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور سندھ حکومت کی ہدایت کی تھی کہ متاثرین کی مدد کے لئے کوئی بھی کسر نہ چھوڑی جائے جب کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم نے خود تھرپارکر دورہ بھی کیا تھا۔