مذاکراتی جگہ کے تعین کیلئے طالبان شوریٰ سے رابطہ ہوا ہے،مولانا یوسف شاہ

پیر 17 مارچ 2014 16:01

مذاکراتی جگہ کے تعین کیلئے طالبان شوریٰ سے رابطہ ہوا ہے،مولانا یوسف ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) حکومت سے مذاکرات کے لیے طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے طالبان شوریٰ سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان شوری سے رابطہ ہوا ہے ۔ طالبان شوریٰ کے ایک رکن سے مذاکرات کی جگہ کا تعین کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے آج یا کل جواب موصول ہو جائے گا ۔ طالبان کے جواب کے بعد حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا۔

متعلقہ عنوان :