ملائیشیا کے لاپتہ مسافرطیارے کے آسٹریلیا کے قریب آنے کے شواہد نہیں ملے ہیں،ٹونی ایبٹ

پیر 17 مارچ 2014 15:12

ملائیشیا کے لاپتہ مسافرطیارے کے آسٹریلیا کے قریب آنے کے شواہد نہیں ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ ملائیشیاء کے لاپتہ مسافر برادر طیارے کے آسٹریلیا کے قریب آنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، انہوں نے واقعہ کو پراسرار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ایجنسیاں طیارے کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کررہی میں اگر اس بارے کوئی بھی معلومات ملی تو بتا دی جائینگی ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دو جاسوس طیارے بحر ہند ہیں تلاش کی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی اضافی مدد دینے کیلئے ملائیشین حکام سے رابطہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ کس طرح طیارے کو ٹریک کرنے کی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :