روس جزیرہ نماکریمیا کو اپنی حدود میں شامل کرنے سے باز رہے، جاپان

پیر 17 مارچ 2014 15:11

روس جزیرہ نماکریمیا کو اپنی حدود میں شامل کرنے سے باز رہے، جاپان

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) جاپان نے کہا ہے کہ روس جزیرہ نماکریمیا کو اپنی حدود میں شامل کرنے سے باز رہے، یوکرائن کے خود مختار علاقے کریمیا میں اتوار کو ہونیوالے متنازعہ ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق 95.5 فیصد سے زائد ووٹروں نے کریمیا کے روس کیساتھ الحاق کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاپانی حکومت کے ترجمان اور چیف سیکرٹری یوشیہائیڈ سوگا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کریمیا میں ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کریگا۔

انہوں نے کہا کہ روس عالمی قوانین کی مکمل پاسداری اور یوکرین کی سالمیت و خود مختاری کا احترام کرے۔ جاپانی چیف سیکرٹری نے کہا کہ روس کریمیا کو اپنی ریاست میں شامل کرنے جیسے اقدام سے گریز کرے ورنہ جاپان کریمیا تنازعہ کے حل کیلئے عالمی قوتوں کیساتھ کھڑا ہوگا اور روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :