کراچی جیل کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا

پیر 17 مارچ 2014 13:14

کراچی جیل کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) کراچی جیل کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ،سینٹرل جیل کے اطراف بم پروف دیوار کی تعمیر جاری جبکہ 300 خطرناک قیدیوں کو ملک کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔کراچی کے بیچوں بیچ گنجان علاقے میں واقع سینٹرل جیل کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے جس کا اعتراف خود اعلیٰ حکام بھی کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے کی سب سے اہم جیل میں کئی ہائی پروفائل قیدی موجود ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن کے مطابق سینٹرل جیل سے 80 ہائی پروفائل قیدیوں سمیت 300 قیدیوں کو ملک کی دیگر مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل کے اطراف بم پروف دیوار کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، جبکہ 150 خفیہ کیمرے اور جیمرز بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں سیکیورٹی کی کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے اور 150 سے زائد مزید بلٹ پروف جیکٹس اور ہتھیاروں سے لیس اہلکاروں کو تعینات کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :