ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہوں موقع نہیں دیا جارہا‘اداکارہ زرین خان

پیر 17 مارچ 2014 12:51

ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہوں موقع نہیں دیا جارہا‘اداکارہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ میں تا مل اور پنجابی فلموں میں کام کررہی ہوں اور ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے موقع نہیں دیا جارہا۔ کترینہ کیف سے مماثلت کی وجہ سے بالی وڈ میں میں لوگوں نے میرے ساتھ بڑی نا انصافی کی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں زرین خان نے کہا کہ میری پہلی فلم ”ویر“ سینما گھروں کی زینت بننے سے قبل ہی فلم نگری سے وابستہ افراد اور میڈیا نے ایسا تاثر قائم کیا کہ وہ ناظرین کے لئے صرف کترینہ کیف کی ہم شکل بن گئیں، ذاتی طور پر اگر دیکھا جائے تو کترینہ کیف اچھی فطرت کی حامل اداکارہ ہیں، اگر وہ کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھتیں تو یہ موازنہ انہیں اچھا لگتا لیکن ہم دونوں ایک ہی شعبے سے منسلک ہیں جس نے انہیں بے انتہا نقصان پہنچایا۔

زرین خان نے کہا کہ مجھ پر یہ تنقید کی جاتی رہی ہے کہ میں بہت فربہ ہوں جس کی وجہ سے میری بالی وڈ میں جگہ نہیں بنتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ”ویر“ میں کردار کی مناسبت سے مجھے وزن بڑھانے کی ہدایت ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :