زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ:ترسیلات زر شرح بڑھنے ،غیر ملکی قرض وصولی سے ہوا،موڈیز

پیر 17 مارچ 2014 12:00

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ:ترسیلات زر شرح بڑھنے ،غیر ملکی قرض وصولی سے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) موڈیز کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ترسیلات زر کی شرح بڑھنے اور غیر ملکی قرض کی وصولیوں کے باعث دیکھا گیا۔ غیر ملکی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے قرضوں کی ادائیگیوں کے رسک میں بھی کمی دیکھی گئی۔موڈیز کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ غیر ملکی قرضوں اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافے کے سبب ہوا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی ذخائر کو بڑھانے کیلئے اہم اور درست اقدامات کیے گئے جس سے ملکی زر مبادلہ ایک ہی ماہ میں ساڑھے 7ارب سے بڑھ کر تقریباًساڑھے 9ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :