کمار سنگاکارا کاورلڈ ٹی ٹونٹی ایونٹ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان

اتوار 16 مارچ 2014 22:58

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی ایونٹ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

سری لنکن جریدے سے بات کرتے ہوئے مایاناز بلے باز اور مرد بحران کہلانے والے سنگاکارا کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ میرا ورلڈ ٹی ٹونٹی ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا اور وہ اس کے بعد 20 اوورز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، یہ میرے ٹی ٹونٹی کرکٹ کیریئر کا اختتام نہیں ہے میں اس کے بعد فرنچائز کرکٹ میں ایکشن میں نظر آؤں گا۔واضح رہے کہ کمار سنگاکارا 50 ٹی ٹونٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے 32.77کی اوسط سے 1311 رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :