وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

اتوار 16 مارچ 2014 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لاڑکانہ میں مبینہ مقد س اوراق کی بے حرمتی اور ہندو برادری کے مندروں پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر اور ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے ڈویژنل کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے فوری رابطے کر تے ہوئے ہدایت دی کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کر کے ان کو عدالت کے کٹہرے میں لائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ کو لوگوں کے جان و املاک باالخصوص اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات بھی دیئے ہیں اور انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز عمل سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :